رواں برس حاجی منیٰ میں خیموں کی بجائے ملٹی سٹوری ٹاور میں ٹھہریں گے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) محدود حج 2020ء حاجی منیٰ میں خیموں کی بجائے منیٰ میں موجود ملٹی سٹوری ٹاور میں ٹھہریں گے۔ 6سے 12منزلہ ٹاور میں حج 2020ء کے لیے ایس او پیز کے مطابق حجاج کرام کو ٹھہرانے کے انتظامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔ حج 2020ء کے لیے رجسٹرڈ ہونے والے عازمین حفاظتی گیٹ سے گزر کر ان ٹاور میں قیام کریں گے اور جہاں سے براہ راست 9ذوالحج کو عرفات پہنچیں گے ملٹی سٹوری ٹاور شیطانوں کے ساتھ واقع ہیں۔ ایسے انتظامات کیے جار ہے ہیں۔ وقوف عرفہ کے بعد حاجی بغیر کسی رکاوٹ کے مزدلفہ پہنچیں گے۔ اور پھر وہاں سے سیدھے کنکریاں مارنے کے لیے جمعرات پہنچیں گے۔ اس سال حاجی جو رجسٹرڈ ہوئے ہیں اس کی کم ازکم عمر 20سال اور زیادہ سے زیادہ 55سال رکھی گئی ہے۔ آن لائن رجسٹرڈ ہونے والوں کو کرونا ٹیسٹ سمیت دیگر میڈیکل سٹفیکٹ، مناسک حج کی ادائیگی سے پہلے کلیئر کرنا ضروری ہیں۔
ملٹی سٹوری ٹاور