لاہورمیں نئے حاجی کیمپ کی چار دیواری بنانے کا کام شروع

      لاہورمیں نئے حاجی کیمپ کی چار دیواری بنانے کا کام شروع

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)اہل لاہور کے لیے خوشخبری تاج پورہ میں نئے حاجی کیمپ کی چار دیواری بنانے کا کام شروع 57کنال زمین کا قبضہ وزارت مذہبی امور نے حاصل کر لیا۔ عابد بٹ کنسٹرکشن کمپنی نے دیوار بنانا شروع کر دی۔ 57کنال پر 8فٹ اونچی دیوار بنے گی، ڈائریکٹر حج لاہور زاہد محمود چوہدری نے نئے حاجی کیمپ کا اپنے عملے کے ساتھ دورہ کیا اور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا اہل لاہور کا درینہ مطالبہ پورا ہور ہا ہے پہلے مرحلے میں چار دیواری کا ٹھیکہ ہوا ہے ٹھیکدار نے کام شروع کر دیا ہے جامع مسجد، مدرسے اور ہال کے حوالے سے منظوری کے لیے مسودہ، وزارت مذہبی امور کو چلا گیا ہے نقشہ تیار ہے وزارت کی منظوری کے ساتھ ہی حاجی کیمپ کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔ زاہد محمود چوہدری نے حاجی کیمپ لاہور کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری کے کردار کو سراہا۔ اور کہا ہم انشاء اللہ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز احمد خان جعفر کی رہنمائی اور سر پرستی میں لاہور میں مثالی حاجی کیمپ بنائیں گے۔ ایک چھت کے نیچے حاجیوں کے تمام امور کی انجام دہی کو یقینی بنائیں گے۔ ڈائریکٹر حج لاہور زاہد محمود چوہدری کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر ذکاء اللہ، سید مجیب شاہ، شیخ اختر بھی موجود تھے۔

حاجی کیمپ

مزید :

صفحہ آخر -