امریکی فضائیہ کا ایف 16طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی

امریکی فضائیہ کا ایف 16طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی

  

نیویارک (شِنہوا)امریکی فضائیہ کا ایک ایف16 وائپر جنگی جہاز نیومیکسیکو کے ہالومین فضائیہ کے اڈے پر لینڈنگ کے دوران تباہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے پائلٹ کو معمولی زخم آئے ہیں۔امریکی فضائیہ کا ایف16 وائپر لڑاکا طیارہ جو49 ویں ونگ کے ساتھ منسلک تھا، تقریبا شام چھے بجے ایم ڈی ٹی پر ہالومین اے ایف بی پر اترتے وقت حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے کا اکلوتا پائلٹ چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوا جبکہ وہ اس وقت معمولی زخموں کی وجہ سے زیرعلاج ہے۔ یہ بات 49ویں ونگ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ہالومین فضائیہ کے اڈے کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان میں کہی گئی ہے۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

طیارہ تباہ

مزید :

صفحہ آخر -