امریکی جنگی جہاز میں لگی آگ نہ بجھائی جاسکی،زخمیوں کی تعداد60ہو گئی

      امریکی جنگی جہاز میں لگی آگ نہ بجھائی جاسکی،زخمیوں کی تعداد60ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکی جنگی جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کی مدد سے جنگی جہاز میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش اب بھی جاری ہے، واقعے میں بحری اہلکار سمیت تقریبا 60 افراد زخمی ہوئے۔جنگی جہاز میں آگ لگنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سان ڈیاگو کے سمندر میں مرمتی کام کیلئے موجود یو ایس ایس بون ہوم رچرڈ نامی جنگی جہاز میں آگ لگ گئی تھی۔
امریکی جنگی جہاز

مزید :

صفحہ آخر -