صوبائی حکومت کالاہور کے شہریوں سے صفائی کے پیسے لینے کا فیصلہ
لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے کو درپیش مالی بحران سے نمٹنے کے لئے ذرائع آمدن کا ایک اور نیا منصوبہ تشکیل دے دیا ہے۔ جس کے تحت پنجاب حکومت شہر کی صفائی کے نام پر لاہور کے شہریوں کی جیبوں سے پیسے نکلوائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ صفائی کے نئے انتظام کا بنیادی خاکہ تیار کرلیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت شہر کو صفائی فیس کی وصولی کے سلسلے میں چھ زون میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر زون میں واقع گھروں سے اس کے رقبے کے مطابق فی مربع فٹ کے حساب سے صفائی فیس وصول کی جائے گی جبکہ فیس کی شرح مختلف علاقوں کے حوالے سے مختلف ہوگی۔ منصوبے کے تحت صفائی کے اس نئے نظام کا ٹھیکہ براہ راست کسی بین الاقوامی کمپنی کو نہیں دیا جائے گا۔ تاہم کوئی بھی بین الاقوامی کمپنی مقامی کمپنی کے اشتراک سے ٹینڈر میں حصہ لے سکتی ہے۔ صفائی کے اس نئے نظام کے ٹھیکے کی مدت پانچ سال ہوگی۔ ٹھیکے کا مقصد ریونیو کی وصولی ہے جس کا کنٹریکٹ 2021ء سے جاری کر دیا جائے گا۔
صفائی کے پیسے