پی ایچ ایف کا فائیوائے سائیڈایونٹ کے انعقاد کا پلان

پی ایچ ایف کا فائیوائے سائیڈایونٹ کے انعقاد کا پلان

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف نے آئندہ ماہ فائیو اے سائیڈ ایونٹ کے انعقاد کا پلان بنا لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن اگست کے آخر میں سرگرمیاں شروع کر دے گی۔ کورونا ایس او پیز کے تحت ہاکی کا آغاز کریں گے جبکہ ستمبر میں قومی ہاکی چمپئین شپ کا انعقاد بھی ہوگا جبکہ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مشکل وقت میں کھلاڑیوں کو پینڈیمک الاؤنس دینے کا فیصلہ کیاآصف باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ 30 کھلاڑیوں کو فی کس 30 ہزار روپے پینڈیمک الانس دینے کا فیصلہ کیا ہے، رقم براہ راست کھلاڑیوں کے اکانٹ میں منتقل کردی جائے گی آصف باجوہ نے کہا کہ مشکل وقت میں بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کے ساتھ ہے اور ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے اور امید ہے کہ اس سے ان کو کچھ ریلیف ملے گا دوسری طرف کھلاڑیوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اس فیصلے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ پی ایچ ایف نے ایسے حالات میں بہت اچھا فیصلہ کیا ہے جس کا ہم بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں جبکہ انہوں نے پی ایچ ایف کی جانب سے اعلان کردہ فائیو اے سائیڈ ایونٹ کے انعقادپر بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے ہمیں کھیلنے کا موقع ملے گا او ر اس ایونٹ کے انعقاد سے مستقبل میں ہمیں بہت فائدہ ملے گا۔

یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -