کراچی، سانحہ تیز گام، ورثا اور زخمیوں کا انتظار ختم، امدادی چیک تقسیم

  کراچی، سانحہ تیز گام، ورثا اور زخمیوں کا انتظار ختم، امدادی چیک تقسیم

  

کراچی(آئی این پی)سانحہ تیزگام کے شہدا کے ورثا اور زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس اور ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے متاثرین سانحہ تیزگام میں امدادی چیک تقسیم کر دیے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے 31 اکتوبر 2019 کو سانحہ تیز گام ایکسپریس کے ورثا کے لیے امدادی رقم کا اعلان کیا تھا، شہدا کے ورثا کو فی کس 5،5 لاکھ جب کہ زخمیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے کے چیک دیے گئے۔ صوبائی وزیر تیمور تالپور نے اس موقع پر کہا کہ سانحے کی منصفانہ انکوائری نہ ہونے کی وجہ سے ورثا کو آج تک انصاف نہ مل سکا ہے، وفاقی حکومت نے سانحہ تیز گام کے متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا۔ تیمور تالپور کا کہنا تھا یہ افسوس ناک حادثہ محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث پیش آیا تھا لیکن آج تک کسی ذمہ دار کو سزا نہیں دی گئی، پے در پے حادثات کے با وجود ریلوے کے نا اہل ترین وزیر شیخ رشید نے استعفی نہیں دیا۔

امدادی چیک تقسیم

مزید :

صفحہ آخر -