پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے ٹریننگ سیشنز میں شرکت کریگی

  پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے ٹریننگ سیشنز میں شرکت کریگی

  

ڈربی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم آج تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ جبکہ کل سولہ جولائی کو بھی پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں بہت جوش و خروش ہے اور اس سے قبل ووسٹر میں کی جانے والے پریکٹس سیشنز میں بھی کھلاڑیوں نے بھرپور تربیت حاصل کی اور کوچز کے زیر اہتمام انہوں نے کھیل کے تینوں شعبوں میں بہتری لانے کی کوشش کی جبکہ کوچز نے بھی ان کے تربیتی عمل کو تسلی بخش قرار دیا کہ کھلاڑی بہت محنت سے سیشنز میں شرکت کررہے ہیں اور امید ہے کہ ان کی محنت ضرور رنگ لیکر آئے گی اور وہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ٹیم کی پریکٹس سے کوچز بہت مطمئن ہیں اور ان کو امید ہے کہ ان کی محنت انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ضرور رنگ لیکرآئے گی اور ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -