مقبوضہ کشمیر میں 3 شہداء کو بارہمولہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
سری نگر(آن لائن) جنوبی کشمیر کے 2 اور شمالی کشمیر کے3 شہید نوجوانوں کو شمالی کشمیر کے شیری بارہمولہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔2 کشمیر نوجوان پیر کو جنوبی کشمیر کے اسلام آباد قصبے میں شہید ہوئے تھے جبکہ اتوار کو شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں 3 نوجوان شہید ہوئے تھے۔ پو لیس کے مطابق لاشیں شیری بارہمولہ قبرستان میں سپرد خاک کر دی گئیں۔ قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد تجہیز و تکفین ہوئی اور سپرد خا ک کیا گیا۔ ان دنوں بھارتی فوج فوجی آپریشن میں شہید نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرہی ہے اور نہ ان کی شناخت ظاہر کی جارہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر