قسمت میں ہوا تو قومی ٹیم کا ضرور حصہ بنوں گا،عمران فرحت

  قسمت میں ہوا تو قومی ٹیم کا ضرور حصہ بنوں گا،عمران فرحت

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے کہا ہے کہ جب قسمت میں لکھا ہوگا تو قومی کرکٹ ٹیم میں بھی واپسی ہوجائے گی۔38 سالہ عمران فرحت نے40 ٹیسٹ، 58 ون ڈے اور 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائند کی ہو ئی ہے اور انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ 2013 میں سینچورین میں کھیلا تھا۔

کھ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا تھا جب کہ اسی برس چیمپئینز ٹرافی کے دوران برمنگھم میں جنوبی افریقا کے ہی خلاف آخری ون ڈے میچ کھیلا۔

عمران فرحت کا کہنا ہے کہ میرے کئی ساتھی اِس وقت قومی ٹیم میں کھیل رہے ہیں تو میں بھی کھیل سکتا ہوں لیکن میں نام نہ آنے پر مایوس نہیں ہوتا کیونکہ میں سوچتا ہوں کہ جب قسمت میں لکھا ہوگا تو کھیل جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک پروفیشنل کرکٹر ہوں اور مجھے کرکٹ کھیلنا ہے چاہے کسی بھی سطح پر ہو اور میں خود کو ایسے ہی فٹ رکھتا ہوں جیسے قومی ٹیم میں ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -