ٹیکس کے نظام کو عوام دوست بنایا جائے، سپیکر اسد قیصر

ٹیکس کے نظام کو عوام دوست بنایا جائے، سپیکر اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کو عوام دوست بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی نے ملاقات کی جس میں ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن کے اہداف حاصل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،ملک کی ترقی کے لیے ایف بی آر کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے، ایف بی آر کی کارکردگی بہتر ہونے سے ملک کی اکنامی بہتر ہوگی۔ اسد قیصر نے کہا کہ ٹیکس نظام کو عوام دوست بنایا جائے،ایف بی آر میں اصلاحات لا کر کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اصلاحات پر کام ہو رہا ہے،ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے،ایف بی آر کے نظام کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کو افغان بارڈز پر درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ایکسپورٹرز کو ہرممکن سہولت دینی ہے،عوام کی زندگیوں سیمشکلات کو کم کرنا ہے۔
اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -