ٓآذربائیجان پر آرمینیا کا حملہ قابل مذمت، نگور نو کا را باخ کے مذاکرات کو نقصان پہنچے گا: پاکستان

ٓآذربائیجان پر آرمینیا کا حملہ قابل مذمت، نگور نو کا را باخ کے مذاکرات کو ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے آذربائیجان کے ضلع تووز میں آرمینیا کی فوج کی طرف سے حملے کی سخت مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں آذربائیجان کے متعدد شہری ہلاک ہوئے۔ایک بیان میں دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگورنو کاراباخ کا حل طلب تنازع علاقائی امن وسلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے جس کے دورس نتائج مرتب ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ آرمینیا کی حالیہ اشتعال انگیز کارروائی عالمی برادری کو گمراہ کرنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق نگورنو کاراباخ کے تنازع کے پرامن حل کے لئے جاری مذاکرات کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا ہے۔نگورنو کاراباخ تنازع کے بارے میں پاکستان کے اصولی موقف کی توثیق کرتے ہوئے انہوں نے جمہوریہ آذربائیجان کی خود مختاری اور علاقائی یکجہتی کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

آزر بائیجان

مزید :

صفحہ آخر -