حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں مشکلات ہیں، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اختلاف کو عدم اعتماد کی تحریک لانے میں مشکلات کا سامنا ہے،اس وقت حزب اختلاف پر حکومت کیخلاف میدان میں آنے کا شدید دباوَ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی مشکل ہے، تحریک عدم اعتماد پر حکومت مختلف ہتھکنڈے استعمال کرسکتی ہے،وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کی رائے شماری خفیہ نہیں ہو گی جبکہ حزب اختلاف کو عدم اعتماد کی تحریک لانے میں مشکلات کا سامنا بھی ہے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس نیب کا ادارہ موجود ہے اور وہ جس پر چاہے الزامات عائد کر دیتی ہے،کوئی بھی حکومت کیخلاف آواز اٹھاتا ہے اس پر کیسز اوپن ہو جاتے ہیں۔
رانا ثنا ء اللہ