پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹس کی واپسی کا سلسلہ جاری

پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹس کی واپسی کا سلسلہ جاری

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ2020 کے ٹکٹس کی واپسی شروع ہوگئی ہے اور لوگ شہری مقرر کردہ کورئیر سینٹر پر اصلی ٹکٹ دکھانے کے بعد اپنے پیسے وصول کر رہے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث جو میچ نہیں ہو سکے تھے ان کے ٹکٹس خریدنے والوں کو رقم واپس کی جا رہی ہے۔ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لئے کورونا ایس او پی پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔ٹکٹوں کی واپسی کا پہلا مرحلہ پانچ اگست تک جاری رہے گا اور دوسرا مرحلہ چھ سے انتیس اگست تک جاری رہے گا۔ پہلا مرحلہ پیر کوشروع ہوا جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے بغیر شائقین کے منعقد ہونے والے 5 میچز اور 29 فروری کو راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے نہ ہونے والے میچ کے ٹکٹ ری فنڈ کیے گئے۔

دوسرے مرحلے میں ملتوی ہونے والے پلے آفس اور فائنل کے ٹکٹوں کو ری فنڈ کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -