اے جی آفس کے اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران گریڈ 17سے گریڈ 18میں پروموٹ ،نوٹیفیکیشن جاری
لاہور (کرائم رپورٹر)اے جی آفس پنجاب کے اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں پروموٹ کر دیا گیا۔ کنٹرولرجنرل آف اکاؤنٹس کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ سترہ کے اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران کو گریڈ اٹھارہ میں بطور اکاؤنٹس آفیسرپروموٹ کر دیا گیا ہے۔ ترقی پانے والوں میں شہزاد ثاقب بٹ،عامرحمید،مختار احمد، اسد اقبال، سیف اللہ اور عبدالخلیل شامل ہیں۔
نوٹیفیکیشن جاری