دورہ انگلینڈ کو یادگار بنانے کی خواہش ہے، نسیم شاہ
ڈربی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ فٹنس پر کام کرکے تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کریں۔ ایک انٹرویومیں نسیم شاہ نے کہا کہ ان کا انگلینڈ کا پہلا دورہ ہے، وہ بولنگ کوچ وقار یونس کی موجودگی میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کریں گے۔نسیم شاہ نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں جو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے کھیلنے کا موقع ملا ہے، کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بعد مختصر دورانیے کی کرکٹ آسان لگتی ہے۔