بحریہ ٹاؤن کراچی میں سکوائش کے کھلاڑی جہانگیر خان کادورہ

  بحریہ ٹاؤن کراچی میں سکوائش کے کھلاڑی جہانگیر خان کادورہ

  

کراچی(خصوصی رپورٹ)پاکستان کے سکوائش کی تاریخ کے سب سے بڑے کھلاڑی جہانگیر خان نے بحریہ ٹاؤن کراچی کا دورہ کیا اور بحریہ ٹاؤن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا”بحریہ ٹاؤن کراچی کا دورہ کرکے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔بحریہ ٹاؤن بہت خوبصورت ہے۔چیئر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کی جانب سے جدید بحریہ ٹاؤن کراچی کی تعمیر کراچی کے لوگوں کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے بحریہ ٹاؤن کراچی میں جوجدید سہولیاتماحول مہیا کیا گیا ہے جس میں کمیونٹی سروسز کیساتھ آپ یہاں آرام سے زندگی بسر کر سکتے ہیں اور انشاء اللہ آنے والے دنوں میں یہ کراچی کا آنگن ہوگا۔“جہانگیر خان نے ہیڈ آفیس اور سائٹ آفیس سمیت بحریہ سنی گولڈ،بحریہ ہائٹس ہوٹل اینڈ کلب ہاؤس (گالف کورس)، جامع مسجد، سٹیڈیم،تھیم پارک،ہسپتال، بحریہ اپارٹمنٹس، سکولز،بحریہ ہومز کا دورہ کیااوربحریہ ٹاؤن کراچی میں سپورٹس کے مقامات کی بھی بہت تعریف کی اور سراہا۔بحریہ ٹاؤن کراچی ہمیشہ سے سپورٹس اور نوجوانوں کی تفریحی سرگرمیوں کا زبردست حامی رہا ہے اور ہمیشہ سے سپورٹس کی تقریبات کی سر پرستی کرتا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بحریہ ٹاؤن میں تمام تفریحی سرگرمیاں جیسے جم، فٹنس کلبز، کرکٹ سٹیڈیمز، ریسنگ ٹریکس اور دیگر تمام سہولیات جدید ترین تنصیبات کے ساتھ موجود ہیں۔بین الاقوامی معیار کی تعلیم و تربیت کے ذریعے ذہنی نشونما بحریہ ٹاؤن کا نصب العین ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -