عمدہ پر فارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کی خواہش ہے، نداڈار
لاہور(افضل افتخار)پاکستان ویمن کرکٹر ندا ڈار نے کہا ہے کہ کرکٹ میرا جنون ہے او رخواہش ہے کہ میں کرکٹ ٹیم کے لئے ہمیشہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے شائقین کے دل جیتوں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی کرکٹر نے کہا کہ کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانا میرا خواب تھا جو پورا ہوا میں نے ہمیشہ محنت پریقین کیا ہے اور ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے ندا ڈار نے کہا کہ پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم میں بہت باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں جو ملک کا نام روشن کررہی ہیں امید ہے کہ جلد ہی پاکستان میں بھی کھیلوں کی سر گرمیوں کا آغاز ہوجائے گا کرکٹ سے دوری نے اداس کردیا ہے خواہش ہے کہ اب جلدی سے میدان میں واپسی ہو اور ایک مرتبہ دوبارہ عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ شروع کروں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم مستقبل میں مزید اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی گھر میں رہ کر بھرپور تیاری کی ہے۔
او ر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران بہترین اقدامات کئے ہیں۔