کیبل ایسوسی ایشن معاہدے پر عملدرآمد کرے،کے الیکٹرک

      کیبل ایسوسی ایشن معاہدے پر عملدرآمد کرے،کے الیکٹرک

  

کراچی (پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن ایکسیس پرووائڈر ایسو سی ایشن (مقامی کیبل آپریٹر) کے جاری کردی بیان کے ردعمل میں، کے الیکٹرک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کیبل آپریٹرز،کمشنر کراچی اور مقامی حکام سے بجلی کے انفراسٹرکچر پر موجود غیر محفوظ ٹی وی اور انٹرنیٹ کی تاروں کو ختم کرنے کیلئے کئے گئے معاہدے کی پاسداری کریں۔یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیبل آپریٹرز نے شہری حکام اور کمشنر کراچی کواس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ کے الیکٹرک کے پولز سے ٹی وی کیبل کی تاروں کو ہٹانا شروع کردیں گے اور15جولائی تک انہیں زیرزمین منتقل کردیں گے۔تاہم ایسا لگتا ہے کہ کیبل آپریٹرز نے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرنے کے بجائے کراچی کے عوام کو ہڑتال کی صورت میں تکلیف پہنچانے کو ترجیح دینا بہتر سمجھا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ،کیبل آپرٹرزایسو سی ایشن معاہدے کے مطابق ان غیر محفوظ کیبلز کو زیر زمین منتقل کریں۔کیبل آپریٹرزکو عوام کے تحفظ کے بجائے کاروبار کو ترجیح نہیں دینی چاہیے۔کے الیکٹرک اس کام کے دوران انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔انٹر نیٹ اور ٹی وی کیبلز کرنٹ لگنے سے ہونے والے حادثات اور خطرے کا باعث بنتے ہیں۔ غیر قانونی ٹی وی کیبل اور تاریں شارٹ سرکٹ کے باعث ہونے والی آتشزدگی کا سبب بنتی ہیں، بالخصوص انٹرنیٹ و ٹی وی کیبلز کی وجہ سے بارشوں کے دوران ماضی میں بھی ہلاکتیں ہوئیں اور مختلف حادثات رونما ہوئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -