کراچی، متعددموٹرسائیکل لفٹرز اورمنشیات فروش

  کراچی، متعددموٹرسائیکل لفٹرز اورمنشیات فروش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد اور پی آئی بی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرکے 2 منشیات فروش گرفتار کرلیے، اے وی ایل سی نے بہادر آباد اور ٹمبر مارکیٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے7 موٹرسائیکل لفٹرزکو گرفتار کرلیا، ناگن چورنگی کے قریب بیکری میں ڈکیتی کی نیت سے گھسنے والا ڈاکو سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 2 ساتھی فرار ہوگئے اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے منشیات فروش کو دھرلیا گیا۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد انگارہ گوٹھ، الیاس گوٹھ اور پی آئی بی میں میکاسہ اپارٹمنٹ میں پولیس نے رینجرز کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیاجس کے دوران گھر گھر اور قبرستانوں کی تلاشی بھی لی گئی۔اس دوران مشکوک افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی، آپریشن کے دوران پی آئی بی سے 2 منشیات فروش محسن اور مجیب کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی اے وی ایل سی سرفراز نواز کے مطابق سولجر بازار کے علاقے سے ملزمان نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھینی، موٹرسائیکل میں ٹریکر لگا ہوا تھا جس کی مدد سے اے وی ایل سی پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا۔بہادر آباد کے علاقے میں ملزمان اور اے وی ایل سی پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد پولیس نے گروہ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان محمد علی،اللہ داد اور مہدی حسن سے سولجر بازار اور گلشن اقبال سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔دوسری کارروائی میں اے وی ایل سی نے ٹمبر مارکیٹ سے 4 موٹرسائیکل لفٹرز کو چوری کی 4 موٹرسائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا۔ناگن چورنگی، بی اماں پارک کے قریب 3 ڈکیتوں نے ایک بیکری میں گھس کر اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی تو سیکیورٹی گارڈ نے ملزمان پر فائرنگ کردی جس سے ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا اور 2 فرار ہوگئے۔زخمی ڈاکو اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوگیا، ہلاک ڈاکو کے قبضے سے پستول، 3گولیوں کے خول اور موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔خواتین کے حقوق کیلئے لائحہ عمل جلد تیار کریں گے، ظلّ ہما

مزید :

صفحہ آخر -