انکوائری نہ ہونے کی وجہ سے آج تک انصاف نہیں مل سکا،تیمور تالپور

انکوائری نہ ہونے کی وجہ سے آج تک انصاف نہیں مل سکا،تیمور تالپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ تیزگام کے شہدا کے ورثا اور زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے گئے، سندھ کے وزیر برائے انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے متاثرین سانحہ تیزگام میں امدادی چیک تقسیم کیئے۔وزیر اعلی سندھ نے 31 اکتوبر 2019 کو سانحہ تیز گام ایکسپریس کے ورثا کے لیے امدادی رقم کا اعلان کیا تھا، شہدا کے ورثا کو فی کس 5،5 لاکھ جب کہ زخمیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے۔صوبائی وزیر تیمور تالپور نے اس موقع پر کہا کہ سانحے کی منصفانہ انکوائری نہ ہونے کی وجہ سے ورثا کو آج تک انصاف نہیں مل سکا ہے، وفاقی حکومت نے سانحہ تیز گام کے متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ افسوس ناک حادثہ محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث پیش آیا تھا لیکن آج تک کسی ذمہ دار کو سزا نہیں دی گئی، پے در پے حادثات کے با وجود ریلوے کے نا اہل ترین وزیر شیخ رشید نے استعفیٰ نہیں دیا۔یاد رہے کہ 30 اکتوبر 2019 کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے سے آتش زدگی کے باعث 75 افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہو گئے تھے، واقعے کے بعد وزارتِ ریلوے کے متعدد افسران معطل اور عہدوں سے برطرف کر دیے گئے تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -