کمشنر کراچی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،رہنما تحریک انصاف

      کمشنر کراچی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،رہنما تحریک انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے شہر کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت پر فتوے لگانے والے اب دودھ کی قیمتوں پر خاموش ہیں سندھ حکومت کی اپنی بنائی ہوئی مافیاز کراچی کے شہریوں کو لوٹ رہی ہے انصاف ہاؤس کراچی سے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت، کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنرز، پرائیس کنٹرول کمیٹیاں، اور علاقہ پولیس اور دیگر ذمیداران اس صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے ہیں منظم مافیا کراچی کے شہریوں سے من مانے ریٹ لیکر انہیں لوٹ رہے ہیں دودھ فروشوں کی من مانی قیمتیں سندھ حکومت کی رٹ کے لیے چیلنج بن گئی ہیں سندھ حکومت اس قیمتوں کی آڑ میں لاکھوں روپے بٹور رہی ہے جو مافیا کے ذریعے ان تک پہنچتے ہیں سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو رلیف دینے میں سنجیدہ نہیں رواں سال دودھ کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے مارکیٹ میں اس وقت دودھ من مانی قیمتوں پر بیچا جارہا ہے اس حوالے سے کمشنر کراچی صرف زبانی جمع خرچ کرنے میں مصروف ہیں وہ بھی سندھ حکومت کے کہنے پر مافیاز کے آگے بے بس ہیں کمشنر کراچی سیاست کی بجاء اپنا کام کریں کمشنر کراچی دودھ، دہی، سبزیوں سمیت روزمرہ کے استعمال کی دیگر اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -