سانگھڑ: لکڑیاں کاٹنے پر 9 بچوں پر تشدد، منہ کالا کردیا والدین کی شکایت پر 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

  سانگھڑ: لکڑیاں کاٹنے پر 9 بچوں پر تشدد، منہ کالا کردیا والدین کی شکایت پر 4 ...

  

سانگھڑ(این این آئی)سانگھڑ میں جنگل میں لکڑیاں کاٹنے پر بااثر افراد نے 9 بچوں پر تشدد کر کے ان کا منہ کالا کردیا۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان نے بچوں کو کئی گھنٹے رسی سے باندھ کر رکھا اور پھر ان پر تشدد کیا، بچے کھپرو کے قریب گاوں عاقل ہنگورجو میں لکڑیاں کاٹ رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ بچوں کی عمریں 6 سے 13 سال کے درمیان ہیں، بچوں نے گھر پہنچ کر والدین کو صورتحال سے آگاہ کیا۔والدین کی شکایت پر 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -