بھینس کالونی مویشی منڈی میں انٹری فیس میں اضافہ

  بھینس کالونی مویشی منڈی میں انٹری فیس میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مشہور مویشی منڈی بھینس کالونی میں آنے والے قربانی کے جانوروں کی انٹری فیس میں اضافہ کردیاگیا۔ڈی ایم سی ملیر نے بھینس کالونی میں آنے والے جانوروں کی انٹری فیس میں اضافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، انٹری فیس میں اضافہ 20 دنوں کے لیے کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بھینس کالونی میں آنے والی گائے سمیت اونٹ کی فیس 300 سے 500 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ منڈی میں آنے والے چھوٹے جانوروں کی فیس 100 سے 200 روپے کر دی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -