خواتین کے حقوق کیلئے لائحہ عمل جلد تیار کریں گے، ظلّ ہما

      خواتین کے حقوق کیلئے لائحہ عمل جلد تیار کریں گے، ظلّ ہما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی وومن ونگ کی وومن امپاورمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس رکن قومی اسمبلی ظلّ ہما کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں پارلیمانی سیکریٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی رخسانہ نوید، ایم این ایز عظمیٰ ریاض جدون، نصرت واحد، نذہت پٹھان، میڈیا ایڈوائزر برائے صحت و سوشل ڈیپارٹمنٹ عدیلہ خان، ایم پی اے زینت بی بی وومن ونگ مالا کنڈ ریجن کی صدر فرزانہ جاوید و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں آنر کلنگ، جنس کی بنیاد پر تفریق، گھریلو تشدد ودیگر امور میں موجودہ نظام میں پائے جانے والے سقم کو دور کرنے، پارٹی منشور کے مطابق خواتین کے حقوق کے تحفظ، تعلیم، صحت، معاشی خودمختاری، قانونی و انتظامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے خواتین کو جائیداد میں ان کے قانونی حصہ دلانے کیلئے قانونی معاونت کی فراہمی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی کاوشوں پر ان سے اظہار تشکر کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواتین کے حقوق کیلئے قانونی و انتظامی لائحہ عمل جلد تیار کریں گے۔ کمیٹی نے اس حوالے سے ممبران کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کیں۔ ظلّ ہما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو حقوق کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ رخسانہ نوید نے کہا کہ گھریلو تشدد کا خاتمہ کیا جائے گا۔ نصرت واحد نے کہا کہ خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -