کولگیٹ کی اورل ہیلتھ اینڈ ہائجین کے سلسلے میں نئی انیمیٹڈفلم پیش

کولگیٹ کی اورل ہیلتھ اینڈ ہائجین کے سلسلے میں نئی انیمیٹڈفلم پیش

  

کراچی(پ ر) پاکستان کے لیڈنگ ٹوتھ پیسٹ برانڈ کولگیٹ نے مارکیٹ میں عام حدود سے بڑھ کر نئی انیمیٹڈ مختصر فلم کے ساتھ ایک نیا تخلیقی انداز پیش کیا ہے جو خاص طور پر نوجوان نسل میں اورل ہیلتھ اینڈہائجین کی اہمیت کے بارے میں آگہی پھیلانے کا موثر اور دلچسپ ذریعہ ہے۔اس اوریجنل انیمیٹڈ مختصر فلم کا عنوان 'Colgate Tooth Defenders'ہے جس میں نوجوان ٹوتھ ڈیفینڈر زکی کہانی پیش کی گئی ہے جس میں Dr. Rabbit اور Dr. Brushwell مل کرDon Cavityکی شیطانی فورسز سے ٹوتھ سٹی(Tooth City) کو بچاتے ہیں۔اس مختصر فلم کے نوجوان سپر ہیروز ایک انوکھی کہانی کے ذریعہ اورل ہیلتھ اینڈ ہائجین سے متعلق بھرپور پیغام دیتے ہیں۔برانڈ نے اس مختصر فلم کیلئے ایک آفیشیل تھیم سانگ بھی تیار کیا ہے، جس کے بول ہیں: 'ڈون کیویٹی ہے میرا نام' "ہم اس سوچ کو بدل رہے ہیں جو عام طور پر اورل ہائجین کے بارے میں لوگوں کے ذہن میں ہے"یہ بات کولگیٹ پامولو کے COO عزیز جندانی نے کہی، انہوں نے مزید کہا، "صحت ہر ایک کی بنیادی ضرورت ہے۔

ور ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس میں منہ کی حفاظت بھی بہت اہم ہے۔ منہ کی صحت خوبصورت مسکراہٹ کا سبب ہے۔ اور کولگیٹ نے ہمیشہ مسکراہٹیں پھیلانے کا پیغام دیا ہے۔"نئی شروع ہونے والی مہم بھی کولگیٹ کی Bright Smiles Bright Futuresکے اقدام کا حصہ ہے جو دنیا بھر کے بچوں تک پہنچایا جارہا ہے اور ان میں اورل ہیلتھ اینڈ ہائجین کی اہمیت سے آگاہ کرتا ہے۔

گزشتہ سال کولگیٹ پاکستان نے ملک بھر کے 190 ٹاؤنز کے تقریباََ3062 اسکولوں کے 1.4 ملین بچوں تک رسائی حاصل کی۔

مزید :

کلچر -