یو م شہدائے کشمیر کے موقع پر ریڈیو پاکستان لاہور کا خصوصی پروگرام نشر

یو م شہدائے کشمیر کے موقع پر ریڈیو پاکستان لاہور کا خصوصی پروگرام نشر

  

لاہور(فلم رپورٹر)یو م شہدائے کشمیر کے موقع پر ریڈیو پاکستان لاہور نے اپنی نشریات میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی گفتگو نشر کی جس کے میزبان وپروڈیوسر مدثر قدیر تھے اس موقع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ان سیاسی اور سماجی شخصیات نے 13جولائی 1931ء کے شہدائے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانی کو زندہ داستان سے تصور کیا،22لوگوں کی شہادت نہتے کشمیریوں کے جذبہ ایمان کو کم نہیں کرسکی یہ شہداء مہاراجہ گلاب سنگھ کی جانب سے عبدالقادر کے خلاف دائر بغاوت کے مقدمے کی سماعت کو دیکھنے کے لئے جیل کے باہر کھڑے تھے اورا نھوں نے دنیا کی تاریخی اذان ظہر کو اپنی شہادت کے ساتھ مکمل کیا،خصوصی ٹرانسمیشن میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و بلتستان علی امین گنڈا پور،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق،کشمیر کمیٹی کے اراکین و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ و دیگر شریک ہوئے۔

مزید :

کلچر -