برآمدات میں اضافے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرینگے: صالح احمد فاروقی

    برآمدات میں اضافے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرینگے: صالح احمد فاروقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)سیکریٹری تجارت صالح احمد فاروقی نے کہا ہے کہ ان کی وزارت برآمدات میں اضافے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریگی، گزشتہ روز ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ایکسپورٹرز سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کو درپیش مسائل بالخصوص گیس اور دوسری سہولتوں کی کمی، ڈی ایل ٹی ایل واجبات کی کلیئرنس، ٹیکسز کے ری فنڈ، برآمدات کے فروغ کیلئے دوسرے اداروں کا کردار، ریگولیٹری ایشوز، کچھ ممالک کے ساتھ مارکیٹ کے حوالے سے سامنے آنے والے مسائل اور وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ اشتراک عمل کرتے ہوئے ایکسپورٹرز کے مسائل کو حل کرنا بہت ضروری ہے، قبل ازیں صالح احمد فاروقی ٹڈاپ پہنچے تو ادارے کے چیف ایگزیکٹو ا ور قائم مقام سیکریٹری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، بعدازاں انہیں ٹڈاپ کے حالیہ اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سیکریٹری تجارت نے ورچوئل ایگزی بیشنز، بی ٹوبی مارکیٹ پلیس، ریسرچ اور ڈیٹا اینالٹکس پر توجہ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے تجارت کو تقویت بخشنے اور دوسری وزارتوں کی اس حوالے سے مدد کرنے پر ٹڈاپ کے مرکزی کردار کو سراہا۔ انہوں نے کپڑے اور دھان سیکٹر کے نامور ایکسپورٹرز کے ساتھ ملاقات بھی کی، اس دوران انہوں نے ایکسپورٹرز کودرپیش مسائل پر اظہار حیرت کیا، انہوں نے تمام متعلقہ مسائل کو حل کروانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرا ئی۔

مزید :

صفحہ آخر -