سینئر ہمارے لئے کسی اکیڈمی سے کم نہیں، اداکارہ ناہیدہ

  سینئر ہمارے لئے کسی اکیڈمی سے کم نہیں، اداکارہ ناہیدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)کسی ایسے کردارکی تلاش میں ہوں جو فن کی دنیا میں میری منفردشناخت کا سبب بنے۔ان خیالات کااظہارفلم ٹی وی اور اسٹیج کی خوبرو اداکار ہ ناہیدہ شمیم نے ایک ملاقات میں کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں نے ابتک جن ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ان میں ”بھروسہ پیار کا“،”سوتیلی ماں“،”میرادل میرادشمن“،”دلربا“،”دیوارشب رسوائی“،”سورج چندہ“،”شاہ رخ کی سالیاں“اور”میرے پاس تم ہو“ وغیرہ شامل ہیں۔ناہیدہ شمیم نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں فنکاروں کی وہ پزیرائی نہیں کی جاتی جو ان کا حق بنتاہے۔ انہوں نے کہاہمارے سینئر ہمارے لئے کسی اکیڈمی سے کم ہے۔
شمیم نے کہا کہ میں محنت پریقین رکھتی ہوں شارٹ کٹ اورسفارش کی قائل نہیں ہوں کیونکہ جومقام محنت اورلگن سے حاصل کیاجائے وہ دیرپا رہتاہے۔ فلم کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کوئی منفرد اور یادگار کرداراداکرنا چاہتی ہوں۔میری پہلی فلم ”بریکنگ نیوز“ مکمل ہو چکی ہے انشااللہ جلد سیٹ کی زینت بننے والی ھے۔ناھیدہ شمیم نے مذید کہاکہ انشااللہ فلم”بریکنگ نیوز“ میں میراکردار میرے پرستاروں کو یقینا ضرور پسند آئے گا اور انہیں مدتوں یاد رہے گا۔

مزید :

کلچر -