رقص کی بنیادی تربیت ہر پرفارمر کیلئے ضروری ہے،تابندہ علی

رقص کی بنیادی تربیت ہر پرفارمر کیلئے ضروری ہے،تابندہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمرتابندہ علی نے کہا ہے کہ شوبز میں کامیابی کیلئے رقص کی بنیادی تربیت حاصل کرنا ہر پرفارمر کے لئے ضروری ہے۔ تابندہ علی نے کہا کہ نئی آنے والی خواتین اداکاراؤں کے لئے کوئی اکیڈمی یا اداکاری کی بنیادی تعلیم فراہم کرنے والا کوئی ادارہ موجود نہیں جس کی وجہ سے لاتعداد نیا ٹیلنٹ نوسر باز اور نام نہاد پروڈیوسروں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے جس ک لئے حکومت کو قانون سازی کرنی چاہیے۔ تابندہ علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سٹیج ڈرامہ انڈسٹری کو کسی بحران کا کوئی خطرہ نہیں بلکہ دن بدن سٹیج ڈرامہ انڈسٹری مضبوط ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی کامیابی کا لوہا منوانے کیلئے فحاشی اور عریانی نہیں منفرد انداز کی ضرورت ہوتی ہے سٹیج پرکافی عرصے سے کام کر رہی ہوں مگر آج تک مجھ پر پابندی لگی اور نہ ہی کوئی وارننگ ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سٹیج ڈرامہ انڈسٹری کو کسی بحران کا کوئی خطرہ نہیں بلکہ دن بدن سٹیج ڈرامہ انڈسٹری مضبوط ہو رہی ہے۔تابندہ علی نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ سٹیج ڈرامہ میں آنے والے نئے فنکاروں کی بھی بھر پور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

مزید :

کلچر -