شہداء کشمیر کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،صائمہ ندیم
کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری منسٹری بین الصوبائی روابط صائمہ ندیم کی جانب سے یوِم شہداء کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری بھائی اوربہنوں کے نام پیغام میں کہا کہ شہداء کشمیر رائے حق کے علمبردار ہیں جن کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔تیس سے ذیادہ سالوں سے کشمیر کی بہادر عوام اپنے حق کے لیے قربانیاں دے رہی ہے۔ان بے شمار شہداء کی قربانیاں کشمیر کی فتح کا عندیہ دے رہی ہیں اور ہمارے شہداء ہمارے لیے باعث فخر ہے۔مورخہ 13جولائی 1931کو نماز فجر کے وقت ایک نوجوان نے اذان شروع کی تھی لیکن مہاراجہ کے سپاہیوں نے اس کو گو لی مار کر شہید کردیا، تاہم اذان کی تکمیل تک بائیس نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیابرہان وانی شہید کی شہادت کے بعد پوری کشمیری قوم اٹھ کھڑی ہوئی اور اپنے ہیرو شہید برہان وانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔آج مجھے سمیت پورا پاکستان اپنے کشمیری شہداء اور نہتے کشمیری بھائی بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دہشتگردی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے آج بھار ت میں موجود مسلمانوں کو اور دیگر اقلیتوں کو خطرات لاحق ہیں جموں و کشمیر میں ڈومیسائل جیسے قوانین میں ترمیم کشمیریوں کے حقوق کو دبانے کی کوشش ہے انہوں نے کہا کہ بھارت جموں کشمیر میں ایک عرصے سے مظالم کر رہا ہے اور معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے