گلوکارہ ماہیرسیال کی ماڈلنگ برانڈ شوٹ مکمل

گلوکارہ ماہیرسیال کی ماڈلنگ برانڈ شوٹ مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ ماہیرسیال ماڈل بن گئیں،انہوں نے ملبوسات کا برانڈ شوٹ مکمل کروادیا۔ماہیر سیال ان دنوں برانڈز شوٹس مکمل کروانے میں مصروف ہیں گذشتہ دنوں انہوں نے ایک مشہور برانڈ کے موسم گرما کے ملبوسات کا شوٹ مکمل کروایا جن میں انہوں نے بیس کے قریب ڈیزائن کے ڈریسز پہنے۔ ماہیرسیال نے بتایاکہ ایک اچھی گلوکارہ کو ایک اچھی ماڈل اور اداکارہ بھی ہونا چاہیئے کیونکہ آجکل گانا سننے کے ساتھ ساتھ دیکھا بھی جاتا ہے ماہیر سیال کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے گانوں میں بھی خود ہی ماڈلنگ کی ہے کیونکہ اللہ نے بہترین آوازکے ساتھ ساتھ انہیں خوبصورتی سے بھی نوازاہے۔

ماہیر سیال نے کہاکہ انہوں نے اس سے قبل بھی ایک ہئیر آئل کمپنی کی ٹی وی سی میں بھی بطور ماڈل کام کیا ہے کیونکہ ان کے بال عام لڑکیوں کے بالوں سے بہت زیادہ لمبے ہیں اور انہی لمبے بالوں کی وجہ سے انہیں بطور ماڈل منتخب کیا گیا تھا۔

مزید :

کلچر -