ہر انسان کو اپنی بات کرنے کا پوراحق حاصل ہے، اوشنا شاہ
لاہور(فلم رپورٹر) اشنا شاہ آج کل پاکستان میڈیاکی مقبول ترین اداکارہ ہیں جنہیں دنیا بھر میں ہورہے واقعات پر اپنی آوازبلندکر کے حوالے سے جانا جاتا ہے وہ کبھی بھی ڈر کر اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹاتیں ایسا کہنا تھا معروف اداکارہ کاعفت عمرکے شومیں۔وہ عفت عمر کے شومیں سوشل میڈیا کے ستارے کی حیثیت سے مدعوتھیں اور ذہنی صحت سے متعلق گفتگوکررہی تھیں۔کچھ ٹویٹس اور بیانات کی غلط تشریح سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے اشنا شاہ نے اس بات پر زوردیا کہ یہ نہیں دیکھا گیا کہ معاملہ کتنا اہم ہے بلکہ ان کے الفاظ کو ہمیشہ غلط سمجھاجاتاہے اور انہیں ہیڈ لائنز بنا کر پیش کیا جاتاہے۔”بلا“ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ نے اس بات کی وضاحت کی کہ”میں ایک انسان ہوں اور مجھے بھی اس بات کا حق ہے کہ میں اپنے ساتھ ہوئے واقعات کا بغیر کسی بددیانتی کے اظہار کرسکوں کو کہ سیاق و سباق سے ہٹ کر ہو۔