ٹک ٹاک کو مثبت استعمال کیا جائے،اداکارہ حراخان

ٹک ٹاک کو مثبت استعمال کیا جائے،اداکارہ حراخان

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹک ٹاک کو مثبت سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائے تو یہ نئے اداکاروں کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ان خیالات کا اظہارمعروف ماڈل،اینکر اور نامور ٹک ٹاکر حرا خان نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں حراخان نے بتایاکہ اس وقت بہت ساری غیر معروف لڑکوں اور لڑکیوں نے گند مچایا ہوا ہے حکومت اور پی ٹی اے کو اس طرف توجہ دینی چاہیئے۔حرا خان نے کہاکہ ٹک ٹاک کو بندکرنا دانشمندانہ فیصلہ نہ ہوگا بلکہ اس کو بند کرنے کی بجائے بہتر ہے کہ جولوگ ٹک ٹاک پر ولگریٹی پھیلا رہے ہیں ان کو ہمیشہ کے لئے بین کردیا جائے۔

تاکہ وہ دوبارہ کسی بھی نئے آئی ڈی سے ٹک ٹاک پر نہ آسکیں۔

مزید :

کلچر -