کورونا،مزید 62افراد جاں بحق، 2074نئے کیسز، سمارٹ لاک ڈاؤن میں 30جولائی تک توسیع، صوبائی حکومتیں، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں: اسد عمر

کورونا،مزید 62افراد جاں بحق، 2074نئے کیسز، سمارٹ لاک ڈاؤن میں 30جولائی تک ...

  

لاہور، اسلام آباد، مظفر آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ملک میں کورونا سے مزید 62 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2074 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5366 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 255056 تک جاپہنچی اب تک پنجاب میں 2026، سندھ میں 1863 اور خیبر پختونخوا میں 1114 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام ا?باد میں 155، بلوچستان میں 127، ا?زاد کشمیر میں 45 اور گلگت بلتستان میں 36 افراد کا انتقال ہوا ہے۔منگلکے روزملک بھر سے کورونا کے مزید 2074 کیسز اور 62 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1151 کیسز اور 37 اموات، پنجاب سے 449 کیسز 13 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 254 کیسز اور 8 اموات، اسلام آباد 94 کیسز 2 ہلاکتیں، بلوچستان سے 47 کیسز اور ایک ہلاکت، گلگت 23 کیسز اور آزاد کشمیر سے 56 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔پنجاب سے کورونا کے 449 کیسز اور 13 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کْل تعداد 87492 اور ہلاکتیں 2026 ہوچکی ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا کے 63977 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سیکورونا کے مزید 94 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14202 اور ہلاکتیں 155 ہوگئی ہیں۔اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11332 ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وہاں اب تک مریضوں کی تعداد 1694 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 36 ہے۔گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1370 ہے۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 36 نئے کیسز اور ایک مریض کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1655 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1029 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔منگل کو بلوچستان سے کورونا کے مزید 47 کیسز اور ایک ہلاکت سامنےٓئی۔ منگل کو سندھ میں کورونا سے مزید 37 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1863 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1151 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 107773 تک جاپہنچی ہے۔صوبے میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 65420 ہوگئی ہے جو کہ مجموعی کیسز کا تقریباً 60 فیصد ہے۔خیبرپختونخوا میں منگل کو کورونا وائرس کے باعث مزید 8 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1114 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 254 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 31001 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک صوبے میں 21607 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں

کورونا ہلاکتیں

لاہور، اسلام آبادر(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں عائد کیے جانے والے لاک ڈاؤن میں مزید 15روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارتِ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن میں پندرہ روز کی توسیع کردی گئی ہے،نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا جو کہ 30جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے،شادی ہال،ریسٹورنٹ، پارک اورسینما ہال بدستور بند رہیں گے، سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیلوں کے لئے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک، پیرتاجمعہ کھلے رہیں گے جبکہ ہفتہ اتوار سخت لاک ڈاؤن ہوگا، میڈیکل اسٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور،زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔اس سے قبل 30 جون کو پنجاب حکومت نے لاک ڈان میں 15 روز کی توسیع کرتے ہوئے 15 جولائی تک کے لیے لاک ڈان نافذ کیا تھا۔دریں اثنا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اور معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ فورم کے مشاہدے میں آیا ہے کہ مویشی منڈیوں کے حوالے سے وزارت صحت کی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو رہا، اگر حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کیا گیا تو مستقبل میں یہ کورونا وائرس کے سنگین پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔فورم نے ہدایت دی کہ صوبائی حکومتیں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور موثر حکمت عملی واضح کریں تاکہ وبا کے پھیلاؤکو روکا جاسکے۔وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے شہروں سے باہر مویشی منڈیاں لگانے اور محرم الحرام کے دوران حفاظتی تدابیر سے متعلق فورم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤکے لیے عیدالاضحی اور محرم الحرام کے حوالے سے پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں ماڈل مویشی منڈی کے قیام کے حوالے سے فورم کو بریفنگ دی گئی۔انتظامیہ نے مویشی منڈی کا این سی او سی کی ہدایات کے تحت لے آؤٹ پلان پیش کیا۔فورم کو ملک بھر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متعلق طبی آلات فراہمی کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان، قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام، وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد کووڈ 19 ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر اسد حفیظ، سیکریٹری صحت سمیت دیگر حکام شریک تھے۔

لاک ڈاؤن

مزید :

صفحہ اول -