آج سورج ایک بار پھر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

        آج سورج ایک بار پھر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آج سورج ایک بار پھر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں،اس سے قبل 27 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق آج بدھ کو ایک بار پھر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے ماہرین کے مطابق آج پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2 بجکر 26 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔ سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔ رواں سال دوسری بار سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا،اس سے قبل 27 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آیا تھا۔

خانہ کعبہ

مزید :

صفحہ اول -