پاک فوج میرٹ پر یقین رکھتی ہے، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہ

  پاک فوج میرٹ پر یقین رکھتی ہے، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہ

  

ر

لندن/راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کی پہلی خاتون سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے کہاہے کہ پاک فوج میرٹ پر یقین رکھتی ہے، اگر آپ اچھا کام کریں گے تو آپ کے لیے کسی بھی منزل پر پہنچنا مشکل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے سرجن جنرل پاکستان سے خصوصی انٹرویو کیا۔اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہاگیا نگار جوہر پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل، سرجن جنرل پاکستان آرمی ہیں۔ بی بی سی کے مطابق ایک ایسا معاشرہ جہاں مرد اہم عہدوں پر تعینات ہیں، نگار جوہر کا تقرر زبردست امر ہے، بی بی سی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا اس پوزیشن پر پہنچنا مشکل نہیں تھا تو اس کے جواب میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے کہاکہ پاکستان آرمی میرٹ پر یقین رکھتی،اگر آپ اچھا کام کریں گے تو آپ کے لیے کسی بھی منزل پر پہنچنا مشکل نہیں۔

نگار جوہر

مزید :

صفحہ اول -