پٹرول بحران،کمیٹی نے تحقیقات کے لئے مزید وقت مانگ لیا

پٹرول بحران،کمیٹی نے تحقیقات کے لئے مزید وقت مانگ لیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم پٹرول بحران تحقیقاتی کمیٹی نے تحقیقات کے لئے مزید وقت مانگ لیا، کمیٹی کو 10جولائی تک تحقیقات مکمل کرنے کا وقت دیا گیا تھا جبکہ کمیٹی کی رپورٹ آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مصنوعی قلت سے پٹرول بحران پیدا کرنے کی تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی نے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی کو 10جولائی تک تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم کمیٹی کی جانب سے مزید وقت طلب کرنے کے بعد اب تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خا ن کو پیش کی جائیگی۔

پٹرول بحران

مزید :

صفحہ اول -