پنجگور، دہشتگرد وں کی فائرنگ، 3فوجی جوان شہید،آفیسر سمیت 8زخمی

    پنجگور، دہشتگرد وں کی فائرنگ، 3فوجی جوان شہید،آفیسر سمیت 8زخمی

  

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)بلوچستان صوبہ کے علاقے پنجگور میں دہشت گر دوں کی فائرنگ سے تین فوجی جوان شہید اور آفیسر سمیت 8زخمی ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے پنجگور کاہان میں گیچک ویلی کے نزدیک سیکورٹی فورسز پر معمول کی گشت کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین جوان شہید جبکہ ایک آفیسر سمیت 8زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے ۔زخمیوں جوانوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

فوجی جوان شہید

مزید :

صفحہ اول -