کاروباری منصوبہ بنائیں، حکومت رقم دیگی، کامیاب جوان پروگرام شروع، وزیراعظم نے منظوری دیدی

    کاروباری منصوبہ بنائیں، حکومت رقم دیگی، کامیاب جوان پروگرام شروع، ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی۔ دوسرے مرحلے کیلئے مارک اپ 6 سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا گیا۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوان کاروبار کیلئے ایک لاکھ سے اڑھائی کروڑ تک کا قرض لے سکیں گے۔ بنا گارنٹی قرض کی حد بھی 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دی گئی ہے۔ ملک بھر کے تمام اسلامی بینک بھی پروگرام میں شامل ہوں گے۔ سٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کو مراسلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ کورونا کے باعث معیشت کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر کیا گیا۔عثمان ڈار نے کہا ہے کہ جو نوجوان مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، نوجوان صرف کاروبار کا منصوبہ بنائیں، حکومت بغیر گارنٹی کے قرض دے گی۔

کامیاب جوان

مزید :

صفحہ اول -