بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 51فیصد اضافہ ہوا: سٹیٹ بینک

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 51فیصد اضافہ ہوا: سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث پیدا ہونے والے عالمی معاشی بحران کے باوجود جون 2020میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 50.73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک ماہ میں سب سے زیادہ ترسیلات زر پاکستان بھیج کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.5 ارب ڈالر کی بڑی رقم جون کے ماہ میں پاکستانی بھیجی جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔علاوہ ازیں گزشتہ ماہ بھیجی گئی رقم کے بعد سالانہ23.12 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال 2019 کے مقابلے میں 6.4 فی صد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019-20کے دوران ترسیلات زر کی وصولی میں مجموعی طور پر 6.36 فیصد اضافہ ہوا اور رواں سال سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 23.12 ارب ڈالر پاکستان بھجوائے ہیں جبکہ مالی سال 2018-19کے دوران ترسیلات زر کی وصولی 21.74 ارب ڈالر رہی تھی۔مرکزی بینک کے مطابق مئی 2020کے مقابلے میں جون 2020کے دوران ترسیلات زر کی وصولی 32 فیصد کے اضافہ سے 1.866 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 1.466 ارب ڈالر تک بڑھی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران امریکا سے سب سے زیادہ 4.16 ارب ڈالر کی ترسیلات ہوئیں جبکہ برطانیہ سے 3.4 ارب ڈالر اور سعودی عرب و متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 5.4 ارب ڈالر وطن بھجوائے۔
سٹیٹ بینک

مزید :

صفحہ اول -