پاکستان میں سویڈش خاتون سفیر نے رکشہ لائسنس حاصل کر لیا

پاکستان میں سویڈش خاتون سفیر نے رکشہ لائسنس حاصل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) پاکستان میں سویڈش خاتون سفیر نے رکشہ لائسنس حاصل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خاتون سفیر کو لاہور کی سڑکوں پر کھڑی رکاوٹیں باخوبی عبور کرنے پر لائسنس دے دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگریڈ جوہانس سن نے فیمینسٹ خارجہ پالیسی کے فروغ کے لیے یہ لائسنس حاصل کیا ہے۔ اس حوالے سے سویڈن کی وزارت خارجہ کی جانب سے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق انگریڈ جوہانس سن جو کہ پاکستان میں موجود سویڈش ایمبیسی میں سفیر ہیں، تا ہم اب ان کی جانب سے پاکستانی رکشہ کا لائسنس لیا گیا ہے جو کہ ہمارے ہاں خواتین کیلئے ایک عام بات نہیں ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انگریڈ جوہانس سن نے جب لاہور میں اپنا ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا تھا تو پولیس افسران کی جانب سے حیران کن طور پر پوچھا گیا کہ کیا آپ ڈرائیونگ کرنا جانتی ہیں؟ تا ہم ان کی ڈرائیونگ کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے انہیں لائسنس جاری کر دیا گیا۔خیال رہے کہ پاکستان میں موجود سویڈن کا سفارت خانہ خواتین میں گاڑی اور موٹر بائیک کی ڈرائیونگ سیکھنے کے رجحان کو فروغ دینے والی فاؤنڈیشن وومین آن ویلز کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
سویڈش خاتون

مزید :

صفحہ اول -