بڑی کامیابی، کوہاٹ میں تیل، گیس کے نئے ذخائر دریافت

    بڑی کامیابی، کوہاٹ میں تیل، گیس کے نئے ذخائر دریافت

  

کوہاٹ (آئی این پی) خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کے نئے ذخائردریافت ہوگئے، نئی دریافت سے 16.12ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار اور 3240بیرل یومیہ کنڈنسیٹ تیل حاصل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی، ایم او ایل کمپنی نیخیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کیذخائر دریافت کرلئے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئی دریافت سے 16.12ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار ہوگی جبکہ 3240بیرل یومیہ کنڈنسیٹ تیل بھی حاصل ہوگا، کمپنی کی جانب سے مزید ٹیسٹنگ جاری ہے۔

تیل ذخائر

مزید :

صفحہ اول -