پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پراقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن کیپٹن(ر) محمد اجمل کی قیادت میں اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث162ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے05 ملزمان کے قبضہ سے03لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے12 پسٹلز،02رائفلز اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے17ملزمان کے قبضہ سے01کلوگرام چرس اور226 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران27 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب27اشتہاری و عادی مجرمان کوگرفتارکیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر72ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -