لاہور سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ جاری

  لاہور سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ جاری

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لاہور سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ بل دینے کے باوجود گرمی میں بجلی کی فراہمی کا تسلسل برقرار نہیں رکھا جا رہا۔ بجلی کی بار بار بندش نے صنعت کاروں، دکانداروں اور تاجروں کو بھی پریشان کر دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کی مسلسل فراہمی کا کوئی مستقل حل نکالے، کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔دوسری جانب لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب او ررسد میں فرق نہیں اس لیے کسی بھی جگہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، بعض جگہ فالٹ پیدا ہو جائے تو اسے فوری طور پر درست کر دیا جاتا ہے۔

لوڈ شیڈنگ

مزید :

صفحہ اول -