رمضان شوگر ملز ریفرنس کا پچھلی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

رمضان شوگر ملز ریفرنس کا پچھلی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کا گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے، جس میں عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو 6اگست کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیاہے۔احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں میاں شہباز شریف کی عدم حاضری پر تحریری فیصلہ جاری کیاہے،تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ میاں شہباز شریف کے پیش ہونے پر فرد جرم کی کارروائی کی جائے گی، شہباز شریف کے وکلا نے آئندہ سماعت پر ان کے پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے،تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ میاں شہباز شریف کے وکلاء نے میاں شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کروائی،میڈیکل رپورٹس کے مطابق شہباز تاحال صحتِ یاب نہیں ہوسکے،عدالت انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میاں شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتی ہے۔
،یادرہے کہ عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پرشہباز شریف کو فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے لئے طلب کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -