ایڈیشنل ڈائریکٹر مانیٹرنگ محکمہ داخلہ پنجاب کا ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ

ایڈیشنل ڈائریکٹر مانیٹرنگ محکمہ داخلہ پنجاب کا ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر مانیٹرنگ محکمہ داخلہ پنجاب کرنل(ریٹائرڈ)طور نے گز شتہ روز بسلسلہ انسپکشن ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا۔انھوں نے تمام بیرکس بشمول یو سی سی پی بلاک،انٹرویو شیڈ اور ویٹنگ رومز کا معائنہ کیا، اسیران کے مسائل انفرادی اور اجتماعی طور پر سنے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر مانیٹرنگ نے کچن میں کھانے کے معیار کو چیک کیااورجیل ہسپتال میں قیدی مریضوں کی خیریت دریافت کی۔کرنل(ر) طورنے جیل کینٹین میں مختلف اشیاء کے ریٹس چیک کیے اورجیل انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

مزید :

علاقائی -