برطانیہ، طیارے میں بم کی اطلاع پر حکام کی دوڑیں لگ گئیں

برطانیہ، طیارے میں بم کی اطلاع پر حکام کی دوڑیں لگ گئیں

  

لندن (آن لا ئن) برطانیہ میں ایک مسافر طیارے کے بیت الخلا میں بم کی اطلاع ملنے پر حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق پولینڈ کے شہر کراکو سے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن جانیوالی ایک پرواز کو اس وقت لندن کے اسٹین سٹیڈ ایئرپورٹ اتار لیا گیا جب اس کے ٹوائلٹ سے بم کی اطلاع پر مشتمل ایک نوٹ برآمد ہوا۔بیت الخلا سے برآمد نوٹ میں لکھا گیا تھا کہ جہاز میں دھماکا خیز مواد موجود ہے، ایئرپورٹ حکام کو اطلاع ملتے ہی کھلبلی مچ گئی، طیارے کو بہ حفاظت اتارنے کیلئے برطانوی رائل ایئر فورس کے 2 لڑاکا طیاروں کو بھی طلب کیا گیا،برطانوی پولیس جہاز کے تمام مسافروں کو چیک کر رہی ہے، کلیئر ہونے کے بعد مسافروں کو اسپیئر جہاز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

طیارہ بم

مزید :

صفحہ اول -