سال کے آخر تک کورونا ویکسین بنالینگے ڈاکٹر فاؤچی، اتفاق نہیں کرتا، ٹرمپ

  سال کے آخر تک کورونا ویکسین بنالینگے ڈاکٹر فاؤچی، اتفاق نہیں کرتا، ٹرمپ

  

نیویارک (این این آئی)امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشن ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے رواں سال کے آخر تک کورونا ویکسین تیار کرنے کی امید ظاہر کردی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فاؤچی نے کہا ہے کہ امریکا میں مکمل شٹ ڈاؤن نہ کرنا اور احتیاطی تدابیرپر عمل نہ کرنا کیسزمیں اضافے کی وجہ ہے۔ شروع میں تو کچھ پابندیاں عائد کی گئیں تھیں لیکن ملک دوبارہ کھلنا شروع ہوا تو متعدد شہروں میں کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔دوبارہ لاک ڈاؤن کرنے کی ضرورت نہیں لیکن ہمیں چند قدم پیچھے ہٹنا ہوگا اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ سماجی فاصلہ بنائے رکھنا ہوگا۔ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ سائنسدان کورونا کی دوا اور ویکسین کی تیاریوں میں مسلسل مصروف ہیں اور امید ہے کہ رواں سال کے آخر یا 2021 کے ابتداء میں مؤثر ویکسین تیار کرلی جائے گی۔دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ڈاکٹر فاؤچی کے انٹرویو کے ردعمل میں کہا ہے کہ میرے فاؤچی سے اچھے تعلقات ہیں لیکن میں ہمیشہ ان سے اتفاق نہیں کرتا۔

ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -