ٹاون شپ، نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ٹاون شپ، نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹاون شپ کے علاقے میں مبینہ طور پر نوجوان کنٹ لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹاون شپ کا رہائشی افضل نامی شخص عامر الیکٹریشن کو گھر میں بجلی کا کام کروانے لایا ہوا تھا 2گھنٹے بعد افضل نے الیکٹریشن کے اہلخانہ کو فون کر کے بتایا کہ عامر کو کرنٹ لگا ہے اسے ہسپتال لایا گیا ہے مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ہے عامر کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹروں اور پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے بعد ان کے حوالے کر دی ہے مگر انہیں پورسٹمارٹم رپورٹ نہیں دی گئی اور ہیں زبردستی گھر بجھوا دیا گیا ہے عامر کے سر پر چوٹ لگی ہوئی تھی مگر پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی موت کرنٹ لگنے کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -